ارجنٹینا ، مہنگائی کے ستائے لوگوں نے لوٹ مار شروع کردی، دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں

ارجنٹینا ، مہنگائی کے ستائے لوگوں نے لوٹ مار شروع کردی، دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں

بیونس آئرس: ارجنٹینا میں مہنگائی کے  ستائے لوگوں نے لوٹ مار شروع کردی ہے، دکانداروں نے دکانیں بند کردیں۔جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے، مہنگائی کے ستائے لوگوں نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوٹ مار کرنے والے افراد دکانوں سے نقدی سمیت ہر چیز اٹھا کر فرار ہوجاتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پورے ملک میں لوٹ مار کے واقعات رپورٹ ہوئے، لوٹ مار کے خوف سے کچھ دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں جبکہ بعض نے ہتھیار رکھ لیے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈس نے لوگوں سے امن عامہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کے عوام ان دنوں معاشی بحران اور 100 فیصد سے زیادہ مہنگائی کا شکار ہیں۔

مصنف کے بارے میں