اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر موقع پروقت دیاگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھانے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر موقع پروقت دیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار سہولت کاری دی گئی تو انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس میں کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں تھا۔ان کو پھر سہولت کاری دی جارہی ہے اس کے نتائج بھی ہوں گے۔