9مئی جلاؤ گھیراؤ  کیسز :  پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 6مزید مقدمات میں شامل تفتیش  کرنے کی اجازت 

04:56 PM, 24 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو عسکری ٹاور آتشزدگی سمیت دیگر پانچ مقدمات میں جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

پولیس نے  چھ مقدمات میں تحریک انصاف کے چیرمین کو شامل تفتیش کرنے کیلیے درخواست دائر کی  تھی۔ انسداد دہشت گردی کے جج نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ان سے 9 مئی کے تشدد کے معاملات میں تفتیش ہونی ہے۔ عدالت ملزمان سے جیل میں پوچھ گچھ کی اجازت دے۔

تفتیشی افسران نے عدالت نے دائر  درخواست  میں کہا کہ   پی ٹی آئی چیرمین عسکری ٹاور حملہ کیس , تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں ملوث ہیں۔ مزید براں،  وہ   ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو  عمران خان کو عسکری ٹاور حملہ کیس ٫ تھانہ شادمان نزر آتش کیس اور ماڈل لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس میں شامل تفتیش کرنےکی اجازت دے دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا اے ٹی سی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پہلے درخواستوں پر اعتراضات دور کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستوں کے ساتھ تصدیق شدہ کاپیاں منسلک نہ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

مزیدخبریں