مکی آرتھر نے  سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا

 مکی آرتھر نے  سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا

کولمبو:  مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

 ٹوئٹر (ایکس) پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔


ٹیم ڈائریکٹر افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے تک ٹیم کے  ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایاتھا۔

مصنف کے بارے میں