ہمبنٹوٹا : سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان کی میزبانی میں ہونے والے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے 142 رنز سے میچ جیتا تھا۔
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 59 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جو ون ڈے میں اس کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔
???? T O S S A L E R T ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 24, 2023
Afghanistan win the toss and elect to bat first ????#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/tGVpo8FOJV
پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی کی جگہ افغانستان کی جانب سے ریاض حسن اور شاہد کمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، قومی ٹیم کھیل کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کرے گی۔
شیڈول
22 اگست: پہلا ون ڈے، ہمبنٹوٹا، سری لنکا
24 اگست: دوسرا ون ڈے، ہمبنٹوٹا، سری لنکا
26 اگست: تیسرا ون ڈے، کولمبو، سری لنک
پلیئنگ الیون
افغانستان: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، ریاض حسن، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، عبدالرحمن، شاہد کمال، مجیب الرحمان۔
پاکستان: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف