خیرپور:کچے کے ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے کہ فاطمہ قتل اور زیادتی کیس میں پیروں کی حویلی اور پیروں کا نام جس نے بھی لیا ان کی خیر نہیں۔پیروں کی حویلیوں کی حفاظت وہ خود کریں گے۔
جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے ویڈیو پیغام میں ورثا کو دھمکا کر مقدمے سے دستبردار ہونے کا کہا ہے ڈاکوؤں نے دھمکی دی کہ پیروں کی حویلی اور پیروں کا نام جس نے بھی لیا ان کی خیر نہیں۔پیروں کی حویلیوں کی ہم خوف حفاظت کریں گے۔ دھمکیاں دینے پر پولیس نے 40 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رانی پور کے پیر کے گھرملازمت کرنے والی فاطمہ کے قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے۔ ملک کی کسی بھی لیبارٹری سے اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجائے۔ بڑی پیرنی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فاطمہ پر تشدد ہوتے نہیں دیکھا، اجالا اور ثانیہ پہلے فیاض شاہ کے پاس رہتی تھیں، اس نے دونوں کو اپنی بیٹی حنا شاہ کو دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ فاطمہ 3 ماہ پہلے فیاض شاہ کے پاس تھی، وہ جب ہمارے پاس آئی تو بیمار تھی ، تحقیقات کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔