وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی

10:34 AM, 24 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ٹھٹھہ: حیدر آباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔


پولیس حکام کے مطابق حیدر آباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جھرک اور سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا جارہا ہے۔

 

مزیدخبریں