لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام عائدکیا ہےکہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئے اپنا کیریئر داؤ پر لگا رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا چیف جسٹس جانتے ہیں عمران خان کرپٹ ہے، اس نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن چیف جسٹس انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چیف جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، اعجاز الاحسن، شیخ عظمت سعید اور ایک اور جج مجھے سلاخوں کے پیچھے ڈالنے، نااہل کرنے اور کسی بھی قیمت پر میری حکومت ختم کرنے کے جنون میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ہمارے خلاف کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا۔