پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کے روز 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش صوبہ سندھ کے شہر سکرنڈ میں119 ملی میٹر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیر آبادمیں 103ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ۔ پڈعیدن میں 82، خیرپور 80.9 ملی میٹر، جیکب آباد میں70، حیدرآباد 52، موئن جو دڑو 51، لاڑکانہ 46، سانگھڑ 29، حیدرآباد ائیرپورٹ 27، سکھر میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دادو میں 25،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ٹنڈو جام میں 24، چھور 21، روہڑی 21، بھولاری 15.4، میرپور خاص 9، مٹھی 6، ٹھٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش 14.8 ملی میٹر بارش کورنگی میں ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح قائد آباد میں 10.5، صدر 10، ناظم آباد 8.4، سرجانی ٹاؤن 8.2، فیصل بیس 8، کیماڑی 7 ، نارتھ کراچی 6، ائیرپورٹ 5.3، بیس مسرور 5، یونیورسٹی روڈ 5، گلشن معمار 4.2، سعدی ٹاؤن 3.5، گلشن حدید 3، جناح ٹرمینل 2.2، گڈاپ ایک اور ڈی ایچ اے میں 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔