انسٹاگرام میں کونسا نیا فیچر متعارف کراویا جارہا ہے ؟

08:43 PM, 24 Aug, 2022

کیلیفورنیا:فوٹوشیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام  نیا اور دلچسپ فیچر متعارف  کروانے جارہی ہے  جو کینڈِڈ چیلنج نامی فیچر  ریئل‘ نامی ایک ایپ سے مشابہت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریئل ایک فرنچ ایپلی کیشن ہے جس میں  صارفین کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت ایک نوٹی فیکیشن آتا ہے ۔ صارف کو دو منٹ کے اندر  کیمرے سے تصویرکھینچ کر اپ لوڈ کرنا ہوتی ہے۔  

انسٹاگرام نے ابھی یہ فیچرمتعارف نہیں کروایاہے لیکن اس فیچر کی نشاندہی ایپس کی  اپ ڈیٹس کے ابتدائی ورژن کا کھوج لگانے کےلیے مشہور ایک ڈیویلپر الیسینڈرو پیلوزی نے کی ہے۔

 انسٹاگرام کے  ترجمان نے بھی اس فیچر کو آنے والے کچھ عرصے میں متعارف کروانے کی تصدیق کی ہے لیکن فیچر کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزیدخبریں