لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءمیاں محمود الرشید نے عمران خان پر درج ہونے والے مقدمات کے خلاف اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔
قرار داد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ اس میں وفاقی حکومت سے عمران خان پر مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی لیڈر کا سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس پر سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ پورے ہاؤس کو قرارداد کی متفقہ منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور
07:54 PM, 24 Aug, 2022