اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مشارت کیلئے قانونی ٹیم کا اجلاس بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت قانونی ماہرین کا اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے جس میں بابراعوان، سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے علاوہ دیگر قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قانونی ٹیم نے مختلف نکات پر بریفنگ دی جبکہ عمران خان اور قیادت پر گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت سے قبل عدالت میں پیشی پر مشاورت بھی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہری پور جلسے سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں یا نہیں۔