نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن دوسری مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں لیجنڈ اداکار نے کہا کہ ’میراکووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔ 79 سالہ امیتابھ بچن نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام افراد جو حال ہی میں میرے ساتھ رہے ہیں برائے مہربانی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاط کریں ۔
T 4388 - I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے شہنشاہ کی ٹویٹ سامنے آتے ہی اُن کے مداحوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں کیں اور اُن سے اپنا بہت زیادہ خیال رکھنے کو کہا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کو بیٹے ابھیشیک بچن ، ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن کے ہمراہ جولائی 2020 میں بھی کورونا ہوا تھا ۔