جن جگہوں پر سیلاب نہیں وہاں وزیراعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے: شیخ رشید 

جن جگہوں پر سیلاب نہیں وہاں وزیراعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے: شیخ رشید 

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں وزیراعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔13 جماعتیں عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ چکی ہے جبکہ (ن) لیگ اور (ش) لیگ بھی آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں جبکہ 13 جماعتیں مل کر عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں مگر عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ 
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں لندن نہیں بلکہ دبئی گیا تھا جبکہ پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی، قومی سلامتی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی، تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق ہونا چاہیے، ان کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ انتخابات کا نتیجہ بھی اہم ہو گا۔

مصنف کے بارے میں