قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا

10:29 AM, 24 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے توسیع نہ لیتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں چاہتے ، کوچ کا کنٹریکٹ اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے ، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ میرا پاکستان میں ویمنز ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا ، کوچنگ کے دوران فیملی کو ٹائم نہیں دے سکا ، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ، پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا جبکہ انہوں نے فاطمہ ثناء کی تعریف بھی کی ۔

مزیدخبریں