وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر ملاقات کی جس میں احسان مانی نے پی سی بی اوربین الاقوامی اداروں اورسپانسرزکیساتھ ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔
ذرائع کے مطابق احسان مانی نے بتایاکہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتاہے،احسان مانی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق،پی ایس ایل فرنچائزز پر بریفنگ دی ۔
ا حسان مانی نے پی سی بی کے درمیان تنازعات اورآئی سی سی فیوچرٹورزکی میزبانی سے متعلق بھی بریف کیا۔ذرائع کے مطابق احسان مانی کی پی سی بی کے میڈیا رائٹس کی ڈیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹائٹل اسپانسرشپ سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے احسان مانی کو تمام معاہدوں کو پایہ تکمیل پہنچانے کا ٹاسک دے دیا ، ذرائع کے مطابق احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف رمیزراجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے ۔