اسلام آباد، سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

09:22 PM, 24 Aug, 2021

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں سرکاری افسر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

اس ضمن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔ ملزم سرکاری ادارے میں بطور ڈپٹی منیجر تعینات ہے۔ ملزم ویڈیوز کی آڑ میں متعدد بار خاتون کوای الیون میں اپنے فلیٹ پر لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے تنگ آکر ریسکیو ون فائیو پر اطلاع دی۔ خاتون نے گزشتہ روز ہی تھانے میں درخواست دائر کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم 16 سالہ طالبہ کی والدہ نے مدرسے کے مہتمم اور خاتون معلمہ کے خلاف طالبہ کو مشروب کے ذریعے بے ہوش کرنے اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزیدخبریں