پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، قرنطینہ کے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے

08:44 PM, 24 Aug, 2021

جدہ : سعودی عرب جانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے ۔ سعودی وزارت صحت نے ویکسینیشن مکمل کرنے والے افراد کو پاکستان سمیت ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ شہری جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسینیشن مکمل کی ہے اور انہوں نے ریڈ لسٹ ممالک کا سفر کیا ہے تو وہ شہری بغیر کسی قرنطینہ کے براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے افغانستان، ارجنٹائن، برازیل، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، لبنان، پاکستان، جنوبی افریقہ، ترکی، ویت نام اور متحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ میں شامل کررکھا ہے۔

تین ہفتے قبل سعودی عرب اپنے شہریوں کو تنبہی کی تھی کہ اگر وہ ریڈ لسٹ ممالک کو سفر کریں گے تو ان کے سفر کرنے پر تین سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں