وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے دفتر کے سامنے خاتون کا واویلا ،اہم وجہ سامنے آگئی

08:02 PM, 24 Aug, 2021

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے انتہائی حساس ترین علاقہ میں ایک بار پھر خاتون نے واویلا مچا دیا، وفاقی وزیر داخلہ سے ملنے کا اصرار کرتی رہی ،سیکورٹی حکام کی جانب سے روکنے پر دھرنا دیدیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ایک پاکستانی شہری خاتون اپنے غیرملکی شوہر کے ویزہ کی معیاد میں توسیع کے لیے ریڈزون وازارت داخلہ جانے لگی تو سیکورٹی اہلکارو ںنے روک دیا،جس پر مذکورہ خاتون نے دھرنا دیدیا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا،اس دوران سیکورٹی کے دیگر ادارے بھی جمع ہو گئے .

لیڈیز پولیس نے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی تاہم خاتون شہری نے اس دوران فون پر اپنے نائجیرین شوہر کو بھی بلا لیا ،دو گھنٹہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے بعد دو افراد کا دھرنا ختم کروا یا گیا،دوگھٹنے تک وزارت داخلہ کے گیٹ پر خاتون کی وجہ سے شورو غل مچا رہا ۔

مزیدخبریں