لاہور، چنگچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت کی ویڈيو بنانیوالے کی شناخت ہو گئی، آئی جی پنجاب

07:52 PM, 24 Aug, 2021

لاہور: انسپکٹر جنرل( آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے چنگچی رکشے میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی شناخت سے متعلق فیاض الحسن چوہان کے دعوے کی تردید کر دی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ابھی صرف ویڈيو بنانے والے کی شناخت ہو سکی ہے اور اصل ملزم کی شناخت باقی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ چنگچی رکشے میں سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے  والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کر رہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشے میں جانے والی ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہو جاتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملزم ٹریس ہو گیا ہے اور گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب آئی جی پنجاب نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی صرف ویڈيو بنانے والے کی شناخت ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں