اسلام آباد:مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی ملک کمزور نہیں کر سکتا، پاک چین کے دوطرفہ مفادات کو نشانہ بنانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مل کر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کے دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں پرامن سیاسی تصفیہ کی حمایت کا اعادہ بھی کیا او ر کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو کوئی ملک کمزور نہیں کر سکتا،پاک چین کے دوطرفہ مفادات کو نشانہ بنانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے،دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔، اسٹیٹ کونسلر ژاو نے کہا کرونا صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان آنے اور مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سے ملنے کا منتظر ہوں۔