لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا آئندہ بھی اس عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے قریبی ذرائع کے مطابق احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ احسان مانی کی بطور چیئرمین مدت کل ختم ہونے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ احسان مانی کے بعد اب رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا جائے گا۔
احسان مانی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ ان کی وزیراعظم پاکستان اور پیٹرن ان چیف پی سی بی عمران خان سے الوداعی ملاقات ہے۔
تاہم اب ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئندہ بھی اس عہدے پر فائز رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔