راولپنڈی :پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیںحرام کر دیں ، فتح ون راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
#Pakistan today conducted a successful test flight of indigenously developed #Fatah-1 (Guided Multi Launch Rocket System), capable of delivering a conventional Warhead. The Weapon System will give Pakistan Army capability of precision target engagement deep in enemy territory. pic.twitter.com/TnFfXmceau
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 24, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم پاک فوج کو دشمن کی سرزمین کے اندر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا،صدر مملکت ،وزیراعظم ،آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح سن گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،ترجمان پاک فوج کا کہناہے ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر گہرے ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔