ڈاکٹر اشفاق چیئرمین ایف بی آر مقرر

ڈاکٹر اشفاق چیئرمین ایف بی آر مقرر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔

کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنک پر بریفنگ دی اور آئی ووٹنگ کے نظام کے لیے نادرا کو ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں خواتین پر تشدد کے حالیہ واقعات پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہا ہے مینار پاکستان کا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے لہذا اس معاملے میں سب سے مشاورت کی جائے گی۔