کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس میں تاخیر کی جانی چاہیے: ڈبلیو ایچ او  

12:38 PM, 24 Aug, 2021

بداپسٹ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرئیسس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس میں تاخیر کی جانی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں جہاں آبادی کے صرف ایک یا دو فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہوئی ہے، وہاں یہ شرح بڑھانے کے لیے کووڈ۔ 19 کے بوسٹر شاٹس میں تاخیر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے ہنگری کے دارالحکومت بداپسٹ کے دورے کے دوران کہا کہ اگر دنیا بھر میں ویکسی نیشن کی شرح نہ بڑھی تو کورونا وائرس کی طاقتور اقسام سامنے آئیں گی اور جو ویکسین بطور بوسٹر شاٹس رکھی گئی ہیں وہ ان ممالک کو دی جانی چاہییں جہاں لوگوں کو پہلی یا دوسری خوراک نہیں ملی۔

مزیدخبریں