لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے خواتین سے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے واقعات کے مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ۔
یاد رہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے پر پنجاب حکومت نے واضح موقف اپناتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دلوانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو حکامات بھی جاری کیے تھے ۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گورنر پنجاب نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو سراہا ۔