ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو کھانا بنانا سکھا دیا

11:31 AM, 24 Aug, 2020

کراچی:اداکار ہمایوں کو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پسند کی ایک ڈش بنانا سکھائی جو انہیں بے حد پسند آئی۔ہمایوں سعید اورماہرہ کی آن سکرین جوڑی خاصی پسند کی جاتی ہے۔

فلم بن روئے میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد مداح چاہتے ہیں وہ اوربھی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئیں۔اس بار اداکارایک ساتھ تو نظر آئے لیکن کسی بڑے پردے پرنہیں بلکہ ایک کچن میں جہاں اداکارہ نے اپنے کو اسٹار اوردوست کو ان کی اور اپنی پسند کا آملیٹ بنایا سکھایا۔

ہمایوں سعید نے اس متعلق بتایا کہ ماہرہ نے انہیں اسی طرح کا آملیٹ فلم ’بن روئے‘ کی شوٹنگ کے دوران بنانا سکھایا تھا اورتب سے ہی انہیں وہ بہت پسند ہے تاہم اس باراداکارہ نے ایک بار پھر وہی آملیٹ بنانا سکھایا جو ہمایوں کو بے حد پسند آتا ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کھانا بنانے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے اورآملیٹ بنانا سکھانے کے لیے بہت شکریہ جو میں دن میں کسی بھی وقت کھا سکتا ہوں۔

مزیدخبریں