گم ہوجانے والے سام سنگ فون اب آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرنا ممکن

11:28 AM, 24 Aug, 2020

اسلام آباد:سام سنگ کی جانب سے گلیکسی سمارٹ فونز میں ایک نئے فیچر کا جلد اضافہ کیا جارہا ہے جس کی بدولت صارفین کسی ڈیوائس کے گم ہونے پر اس وقت بھی تلاش کرسکیں گے جب وہ آف لائن ہوگی ابھی یہ واضح نہیں کہ سام سنگ کا یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دسیتاب ہوگا۔ ویسے تو سام سنگ کے گلیکسی فونز میں 2018 سے فائنڈ مائی موبائل نامی فیچر موجود ہے جو گمشدہ فونز کی تلاش میں مدد دیتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سام سنگ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونا ہوتا ہے، جو کہ عام طور پر نئے فون کو استعمال کرنے سے قبل ہی بن جاتا ہے۔ویسے اگر نہیں بھی ہوا تو بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس کے لیے چند منٹ ہی درکار ہوتے ہیں اور اپنے فائنڈ مائی موبائل کو کسی بھی گلیکسی سیریز کے لیے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ درست ہے کہ گوگل کی جانب سے بھی تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ سروس ایک ایپ کی شکل میں موجود نہیں اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، مگر سام سنگ کی جانب سے اپنے فونز کے لیے دی جانے والی سروس زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہے۔تاہم اب اس کو ایک اپ ڈیٹ سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے جو فی الحال تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔

ایک ٹوئٹ میں بتایا اس نئے فیچر کے اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے جس میں واضح لکھا تھا 'اس سے آپ اپنے فون کو دیگر افراد کے گلیکسی فونز سے اس وقت بھی تلاش کرسکیں گے جب وہ نیٹ ورک سے کنکٹ نہیں ہوگا، اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ سے آپ اپنے فون کو قریب موجود گمشدہ گلیکسی ڈیوائسز کو اسکین کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے'۔

اس فیچر کو آف لائن فائندنگ کا نام دیا گیا ہے۔ایپل نے بھی اس سے ملتا جلتا گزشتہ سال آئی او ایس 13 میں متعارف کرایا تھا جسے فائنڈ مائی کا نام دیا گیا تھا، جس کی مدد سے صارف گم ہونے والے آئی فونز کو آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرسکتے ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ سام سنگ کا یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دسیتاب ہوگا۔

مزیدخبریں