مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال ،پاک فوج کے سپہ سالار نے دبنگ اعلان کر دیا

مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال ،پاک فوج کے سپہ سالار نے دبنگ اعلان کر دیا
کیپشن: Image Source : Twitter

راولپنڈی:پاک فو ج کے سپہ سالا ر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال کے پیش نظر دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوری نظر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹر گلگت کے دورہ پر بات کرتے ہوئے کہا پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے ،ہم مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے،افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے،انہوں نے کہا ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ۔


اس سے قبل فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔