دنیا نے آج سری نگر میں بھارت کا اصل مکروہ چہرہ دیکھا ہے، شاہ محمود قریشی

دنیا نے آج سری نگر میں بھارت کا اصل مکروہ چہرہ دیکھا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، بھارت کا جمہوری چہرہ آج بے نقاب ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر بند ہے، دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے، مودی سرکار نے راہول گاندھی کو سری نگر جانے سے روک دیا ہے۔ دنیا نے آج مودی کا اصل چہرہ دیکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، سیکرٹری جنرل نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل کے بیان سے کشمیریوں کو بھی حوصلہ ملا ہے۔