ڈسٹرکٹ پبلک سکول جلالپور بھٹیاں ، پنڈی بھٹیاں نویں جماعت کے انتہائی مایوس کن نتائج

ڈسٹرکٹ پبلک سکول جلالپور بھٹیاں ، پنڈی بھٹیاں نویں جماعت کے انتہائی مایوس کن نتائج

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے) تحصیل بھر کے ڈی پی ایس سکولز بھاری فیسیں تو وصول کرتے ہیں مگر مطلوبہ نتائج دکھانے میں سب سے پیچھے ہیں ۔ ڈی پی ایس سکول جلال پور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں دونوں سکولز کا نہم کلاس 2019 کا رزلٹ انتہائی مایوس کن ہے۔

دونوں سکولز میں کل 17 بچیوں نے نہم کلاس کا امتحان دیا جن میں مجموعی طور پر 1 فیل جبکہ 1 کی میتھ اور دوسری کی بائیو میں سپلی ہے،2 طالبہ کے 200 سے زائد نمبر ،  5 طالبات کے 300 سے سے زائد  اور صرف 5 بچیوں کے00 4  سے زائد نمبر آئے ہیں ۔ بچیوں کے کم مارکس آنے پر بچیوں کے والدین میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

جلال پور بھٹیاں کے ڈی پی ایس سکول کی ایک اہم بات یہ ہے کہ عرصہ 6 ماہ سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے لیے پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا ۔جس کے باعث ٹیچرز اپنی من مانیاں کرتیں ہیں، بچوں کی  تعلیمی کارکردگی  بڑھانے کی بجائے موبا ئل فونز میں ہی مگن رہتی ہیں۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں پرنسیپل تعینات کر کے سکول کی کارکردگی کو بڑھایا جائے ۔