راولپنڈی:پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں "شاہین آٹھ " کا آغاز ہو گیا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان یہ آٹھویں سالانہ مشقیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سالانہ فضائی مشقیں شاہین آٹھ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں پہلی فضائی مشق مارچ 2001 میں ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق فضائی مشقوں کا مقصد کسی تیسرے ملک کے خلاف جارحیت یا منصوبہ بندی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔