شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیشگوئی،شادی والدین کی مرضی سے کرونگا:لیگ سپنر

12:58 PM, 24 Aug, 2019

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی دلہن سامعہ آرزو نے شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کی شادی کے موقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی جس میں حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا تھا کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔

دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

پر ی سیزن کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرنے والے شاداب خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کیلئے مختلف ورائٹی لانا پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیاں کیں اور وقت بہت اچھا گزرا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہو گا دیکھیں گے،والدین کی مرضی سے شادی کروں گا جہاں وہ کہیں گے وہیں شادی ہوگی۔

لیگ سپنرشاداب خان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں، بطور باؤلر نئی تکنیک متعارف کرانا ضروری ہے، انہوں نے مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا۔

مزیدخبریں