نیمل خاور نے حمزہ عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

11:36 AM, 24 Aug, 2019

اسلام آباد:حمزہ علی عباسی کی ہونیوالی دلہن اور اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نیمل خاور نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل انا ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے اور وہ اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اتنا پیار دیا۔

اداکارہ نیمل خاور نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف مصوری پر توجہ دوں گی اور اپنی پینٹنگز کی نمائش کروں گی۔

نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کل رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔یادرہے کہ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

مزیدخبریں