سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس ، اے 30 ایس متعارف کروا دیئے

11:11 AM, 24 Aug, 2019

سام سنگ نے باضابطہ طورپر گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کرا دئیے ہیں ، سام سنگ گلیکسی اے 50 سیریز سام سنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے۔


سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس میں رئیر پینل کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں جیومیٹرک پیٹرن اور ہولوگرافک ایفیکٹس شامل کیے ہیں۔ یہ چار فنشنگ میں پیش کیے گئے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی اے 50 ایس میں نئے کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں 48MP f/2.0 کا مین، 5MP ڈیپتھ سنسر اور 8MP 123-degree الٹرا وائیڈ ماڈیول ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 25MP f/2.0 سے اپ گریڈ کر کے 32MP f/2.0 کیا گیا ہے۔


دوسرے ہارڈ وئیر کے معاملے میں یہ گلیکسی اے 50 جیسا ہی ہے ، اس میں 6.4 انچ 1080x2340 پکسل انفینیٹی – یو سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔

گلیکسی اے 50 ایس میں 10 این ایم ایگزینوس 9610 اوکٹا کور چپ سیٹ، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم، 15W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر ہے۔سام سنگ اس فون کی قیمت اور دستیابی کا اعلان بعد میں کرے گا۔


سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس کا ڈیزائن تو تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ چار پرانے رنگوں میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون میں نیا رئیر کیمرہ 25MP f/1.7 مین (جو 16 میگا پکسل سے بڑھایا گیا ہے)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ پہلے کی طرح 16MP f/2.0 ہے۔


اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اے 30 میں رئیر پر فنگر پرنٹ نصب تھا۔گلیکسی اے 30 ایس میں 6.4 انچ انفینیٹی – وی سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 720x1560 پکسل ہے۔ اسے اوریجنل اے 30 کے 1080p پینل سے ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں 14 این ایم ایگزینوس 7904 اوکٹا کور چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 15W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔


سام سنگ اس فون کی بھی قیمت اور دستیابی کے بارے میں بعد میں اعلان کرے گا۔

مزیدخبریں