سوڈان میں حا لیہ بارشیوں سے54 افراد ہلاک ، متعد د مکانات تباہ

سوڈان میں حا لیہ بارشیوں سے54 افراد ہلاک ، متعد د مکانات تباہ

خرطوم : سوڈان میں ہو نے والی حالےہ بارشیوں اور سیلاب سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

جبکہ سیلاب سے 20,000کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ ریاست نیل ، خرتم اور علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کے گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئیں۔ سیلاب سے شاہرائیں اور دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث ان علاقوں میں موزی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے امداد دینے والے ملکوں سے سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے مجموعی طور پر 1.1 ارب ڈالر امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔