نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ امریکی صدر کا چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 3 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
ڈاؤ جونز میں 2.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی جب کہ ایس اینڈ پی میں 500 پوائنٹ کی کمی اور 2.6 فیصد گرواٹ دیکھی گئی۔ Nasdaq Composite Index میں 3 فیصد کی کمی ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین میں کاروبار بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارت میں گذشتہ کئی برسوں میں کھربوں ڈالر گنوا چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیاں چین کا متبادل تلاش کریں۔
خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سنگین ہو چکی ہے۔ امریکی صدر چین کی 300 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کر چکے ہیں جب کہ ردعمل میں چین بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکسز لگا چکا ہے۔