ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

09:22 AM, 24 Aug, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق درابن کلاں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں