ایشین گیمز : پاکستانی ہاکی ٹیم نے قازقستان کو 0-16 سے شکست دیدی

06:32 PM, 24 Aug, 2018

جکارتہ : پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں تیسری کامیابی حاصل کر لی ، قومی ٹیم نے قازقستان کو 0-16 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ، قومی ہاکی ٹیم نے قازقستان کو 0-16 کے سکور سے شکست دی۔

پاکستانی ہاکی ٹیم نے چوالیس سال بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، پاکستان کی جانب سے محمد توثیق نے چار ، ابوبکر محمود نے تین گول کیے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اس سے پہلے دونوں میچ دس دس گولز کے مارجن سے جیتے تھے اور اب تک پاکستان کے خلاف ایک گول بھی سکور نہیں ہوا۔

مزیدخبریں