امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان حقیقت کے برعکس ہے : شاہ محمود قریشی

06:03 PM, 24 Aug, 2018

اسلام آباد:پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کا بیان حقیقت سے برعکس ہے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک کا پانچ ستمبر کو دورہ پاکستان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے متعلق بیان حقیقت سے برعکس ہے ۔

دونوں حکام کے درمیان دہشتگردی امور پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے ۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے افغانستان کو سمجھنا ضروری ہے ، یورپی یونین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر عمران خان صاحب کی اجازت کے بعد بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا ، پاکستان کا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں ، ہمیں دیکھنا ہوگا کس طرح آگے بڑھنا ہے ، امریکہ اور ایران کی کشیدگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، سی پیک اہم پیشرفت ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ چین کے وزیر خارجہ آٹھ اور نو ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، برآمدات کو بڑھانے کے لیے یورپی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ۔

مزیدخبریں