سعودی عرب میں آرمی چیف اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات،تصاویر وائرل

سعودی عرب میں آرمی چیف اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات،تصاویر وائرل
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مکہ :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے درمیان مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ملاقات ہوئی جبکہ دونوں کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے گفتگو کررہے ہیں اور بعدازاں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں۔یہ بھی دیکھا گیا کہ دونوں کے درمیان جب گفتگو ہورہی تھی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر ریکارڈنگ شروع کردی۔ آرمی چیف اس سے پہلے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے بھی ملے جنہوں نے آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی تھی اور اس کے بعد عشائیہ بھی دیاتھا۔


سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہار اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے شکریہ اداکرتے ہوئے سعودی ولی عہد کیلئے پاکستان کی طرف نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔