روم : دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر مغربی مماک دراصل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مکروہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جس کی تازہ ترین مثال اٹلی کے شہر وینس کے شدت پسند میئر کا یہ حکم ہے کہ جو کوئی بھی ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگائے اسے فوری طور پر گولی ماردی جائے۔
تفصیلات کے مطابق میئر لوگی برگنارو نے شمالی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران فخریہ طور اپنے اس حکم کے بارے میں صحافیوں کو بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”دہشتگرد اللہ کے پاس جانے کیلئے بے تاب ہوتے ہیں اور ہم ان کی کسی بھی خطرناک کاروائی سے پہلے ہی ان کی یہ خواہش پوری کردیں گے۔“
شدت پسند میئر کے اس بیان کو ان کے ساتھی سیاستدانوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اطالوی عوام نے بھی اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس تنقید کے باوجود میئر لوگی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا حکم واپس نہیں لیں گے۔