واشنگٹن :فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پینسٹھ واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات شمالی کیرولینا، میری لینڈ اور ورجینیا میں پیش آئے۔ فائرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوئے ہیں جن میں نوجوان اور خواتین بھی شامل ہیں۔
شہری حقوق کی تنظیموں اور آزادانہ طور پراسلحہ لے کر چلنے کی مخالف تنظیموں کی کوششوں کے باوجود امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے عام لوگوں کو اسلحے کی فروخت اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہو سکا ہے۔