برلن:جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ان کی پالیسیاںکچھ فائدہ تو نہیں دے سکتیں لیکن اس سب سے ٹرمپ مزید تنہا ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انجیلا مرکل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی امریکہ کو پہلی ترجیح میں رکھنا اور دنیا کے دوسرے علاقوں کو اہمیت نہ دینے کی سوچ سے عالمی سطح پر امریکہ کی اہمیت اور اس کے اثر و نفوذ کی طاقت کم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ٹرمپ نے اس سے پہلے دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن کی اجارہ دارانہ پالیسیاں اپنے حریفوں پر امریکہ کے تسلط پر منتج ہوں گی۔
جرمن چانسلر اس سے پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی جھڑپ کی صورت میں جرمنی، امریکہ کی حمایت کا پابند نہیں ہوگا۔واشنگٹن میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی امریکہ اور جرمنی کے درمیان مختلف میدانوں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں۔