کترینہ کیف کی پروڈیوسر سے فلم کا نام بدلنے کی درخواست

10:04 PM, 24 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ   اداکارہ  کترینہ کیف نے فلمساز   آنند ایل رائے کی آنے والی فلم ”کترینہ میری جان“  کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز آنند ایل رائے کی نئی فلم جس میں اداکار شاہ رخ خان ،کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے فلم کا نام ”کترینہ میری جان“ رکھا گیا ہے جس پر کترینہ کیف نے فلمسازکو فلم کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار بھی کترینہ کا ہے اور حقیقی زندگی سے ملتا جلتا ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگ یہ سوچیں کہ یہ فلم میری زندگی پر بنائی گئی ہے اس لئے فلم کا نام مختلف ہونا چاہیئے۔

فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں