حسین حقانی کے تازہ ترین پاکستان مخالف بیانات نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

09:48 PM, 24 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک بار پھر   پاکستان خلاف دشمنی کا ثبوت دے دیا۔ اپنی تازہ ترین پاکستان مخالف ہرزہ سرائی میں ان کا کہناہے کہ 1954سے اب تک پاکستان نے امریکہ سے 43بلین ڈالر وصول کیے اور اسی پیسے سے اپنا نیوکلیئر پروگرام بنایا جبکہ پاکستان نے ایسا نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

امریکی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئےحسین حقانی کا کہناتھا کہ پاکستان نے 43بلین ڈالر کے عوض امریکہ کو  50 اور  60  کی دہائی میں ایئر بیس فراہم کرنے کا  وعدہ  کیا تھا لیکن وہ بھی پورا نہیں کیا گیا،  پاکستان کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ پاکستان وہ ملک ہے جس کا انحصار قرضوں پر ہے، کبھی وہ چین کے ذریعے سرمایہ کاری کی شکل میں قرضہ حاصل کرتاہے لیکن پاکستان نے اسی سرمایہ کاری کیلئے کبھی امریکہ سے بات چیت نہیں کی ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے پیسہ بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ایک غریب ملک ہے ،پاکستان ملک میں سے پورا ٹیکس اکھٹا نہیں کر پاتا ۔

مزیدخبریں