مصری وزیرخارجہ کا ڈونلڈٹرمپ کے داماد اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر سے ملنے سے انکار

07:44 PM, 24 Aug, 2017

قاہرہ : مصری وزیرخارجہ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مصر کے دورے پر آئے ڈونلڈٹرمپ کے داماد اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری وزیر خارجہ کا یہ ردعمل اس بیان کا نتیجہ ہے جس میں امریکہ نے مصر کی مالی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا ۔بین الااقوامی میڈیا دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق مصری وزیرخارجہ نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مصر کے دورے پر آئے ڈونلڈٹرمپ کے داماد اور خصوصی مشیر جیرڈ کشنر سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ کی طرف سے امداد روکنے کا اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں لیکن امریکی انتظامیہ نے خطے میں قیام امن کے لیے مصر کے استحکام کی اہمیت کو سمجھنے میں غلطی کی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے گزشتہ دنوں مصر کو 96ملین ڈالر(تقریباً9ارب 60کروڑ روپے) کی مالی امداد دینے سے انکار کر دیا تھا اور مزید 195ملین ڈالر (تقریباًساڑھے 19ارب روپے) کی امداد میں بھی تاخیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے امداد روکنے کا جواز یہ پیش کیا گیا کہ مصر اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام کرنے اور اس سلسلے میں جمہوری طرز عمل اپنانے میں ناکام رہا ہے۔ ۔

مزیدخبریں