امریکی الزامات کا جواب، خواجہ آصف کا دورہ امریکا کینسل

امریکی الزامات کا جواب، خواجہ آصف کا دورہ امریکا کینسل

امریکی صدر نے جنوبی ایشیا اور افغانستان سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان پر پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خواجہ آصف کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ خواجہ آصف جلد امریکا جائیں گے لیکن آج  وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہواجس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ وزیرخارجہ امریکا نہیں جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ کو دوست ممالک کے ساتھ رابطے مؤثر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور وہ نئی امریکی پالیسی پر چین سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے مؤثر بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسی پر پاکستان کی جانب سے جامع حکمت عملی اور مفصل جواب تیار کرلیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے سفارتی آپشنز اور اب تک کے اقدامات کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو ٹاسک دیئے جانے کے بعد خواجہ آصف کے جلد چین سمیت دیگر دوست ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔