بھارتی شہری نے سعودی قونصل خانے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

06:24 PM, 24 Aug, 2017

ممبئی : بھارتی شہری نے انڈیا میں سعودی قونصل خانے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا ٗ ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ایک سیاحتی کمپنی کے مالک نے ہندوستان میں سعودی قونصل خانے کے اہلکاروں کو گھریلو ملازمین فراہم کرنے کے سبز باغ دکھا کر 98 ہزار500ریال اینٹھ لئے۔ جلد ہی اسکی دھوکہ دہی منکشف ہوگئی۔ممبئی پولیس نے دھوکہ دینے والے ہندوستانی کو گرفتار کرلیا۔


سیاحتی کمپنی کے مالک نے جھوٹے وعدے کئے تھے۔ قونصل خانے کے اہلکاروں کی شکایت پر ہندوستانی پولیس نے دھوکہ دینے والے گوپال کو اسکی خفیہ پناہ گاہ سے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے عالمی طور پر بھارتی امیج متاثر ہوتا ہے

مزیدخبریں