انگور نے ننھے پھول کو موت کی نیند سلا دیا

06:03 PM, 24 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

 نیو یارک: امریکہ میں پیش آئے ایک ہیبت ناک واقعے نے سب والدین کو پریشان کر دیا، انگور جیسے پھل سے ننھے پھول کی موت نے سب کی نیندیں اڑا دیں۔

ایک امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایما کارور اپنے 2 سالہ بیٹے ایان عمر کے ہمراہ ایک شاپنگ سنٹر گئی، جہاں اس کے بیٹے نے دو انگور کھانے کی کوشش کی جس کے باعث اس کو پھندا لگ گیا۔

تڑپتے ہوئے بچے کو دیکھ کر اس کی ماں بلبلا اٹھی مگر اس کے گلے سے پھندا نہیں نکال سکی، ایمرجنسی کو بھی بلایا گیا مگر ایک انگور نہ نکلا اور بچے کی ہلاکت ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد ایان کی والدہ ایما کارور اور والد محمد عمر نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی غلطی سے سیکھیں اور سی پی آر دینے کا عمل ضرور سیکھیں۔

مزیدخبریں